کلرسیداں، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر ز کا ہوٹلوں اور شادی ہالوں کا اچانک معائنہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 17:35

کلرسیداں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلرسیداں کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار، انسپکٹر ارسلان ثانی اور ہیلتھ ٹیم نے کلرسیداں شہر اور گردونواح میں ہوٹلوں اور شادی ہالوں کا اچانک معائنہ کیا۔ دورانِ چیکنگ مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی شکایات سامنے آئیں۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہزارہ چپل کباب ہوٹل اور بسمہ اللہ ہوٹل کے چالان کر دیے، جبکہ مان شادی ہال میں صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال اور فریزر سے ناقابلِ استعمال گوشت برآمد ہونے پر شادی ہال کو فوری طور پر سربمہر کر دیا گیا۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک فراہم کرنے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :