سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں اعجاز چوہدری کی اپیلوں پرسماعت 7 اکتوبرتک ملتوی

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت وکیل کی عدم حاضری پر 7اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکوڑٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوئے۔