چیف جسٹس عدالت العالیہ کی جانب سے وکالت نامہ لائسنس اجرائیگی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے 27ستمبر کو انٹرویوز لئے جائیں گے

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) مظفرآباد(اے پی پی)چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر نے ”موزونیت سرٹیفیک(Fitness Certificate) بغرض حصول لائسنس وکالت /انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر“ کی اجرائیگی کے سلسلہ میں 27ستمبر 2025کو انٹرویو کے حوالہ سے طے کردہ شیڈول کو تاحکم ثانی موخر کیے جانے کی منظوری صادر فرمائی ہے نیز آئندہ تاریخ کے حوالہ سے امید واران کو بذریعہ پریس ریلیز مطلع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ بات عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر مظفرآباد کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔