لاہورہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل مسترد کردی

جمعرات 25 ستمبر 2025 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے الزام میں درج مقدمے میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم ناطق حسین کی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس سردار اکبر علی نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مجرم کے خلاف شواہد واضح ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے 2018 میں زاہد اللہ کو اس کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول فرانزک رپورٹ میں ملزم کے پسٹل سے میچ کر گئے۔ سیشن کورٹ شاہ پور ضلع سرگودھا نے مجرم کو چار جنوری 2020 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔