محکمہ حسابات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سینئر آڈیٹر عبدالمنان کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں پروقار الوداعی کا تقریب کاانعقاد

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) محکمہ حسابات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سینئر آڈیٹر عبدالمنان کی ریٹائرمنٹ پر انکے اعزاز میں پروقار الوداعی کا تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم اعلیٰ حسابات کامران رشید خان،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ عبید اللہ خان نیازی، ایڈیشنل ڈی جی حسابات ایڈمن میر محمد اصغر، ایڈیشنل ڈی جی پیمنٹس سید وقار حسین ہمدانی ودیگر نے شرکت کی اور سینئر آڈیٹر و دیگر ریٹائر ہونے والوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ناظم اعلی حسابات کامران رشید خان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، اعزاز کے ساتھ ریٹائر ہونا باعث سعادت ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی انتظامیہ میر محمد اصغر نے کہا کہ عزت اور تکریم کے ساتھ ریٹائرمنٹ ایک اعزاز ہے، ریٹائر منٹ پر جس انداز سے کسی کو رخصت کیا جاتا ہے اس سے کسی کی دوران سروس خدمات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے جس انداز سے سینیر آڈیٹر عبدالمنان اور دیگر اہلکار ان ریٹائر ہورہے ہیں اس سے عیاں ہے کہ انہوں نے دوران سروس دلجمعی اور جانفشانی سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔

(جاری ہے)

ریٹائر ہونے والے افسران اور اہلکاران کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ تقریب سے ایڈیشنل ڈی جی پیمنٹس سید وقار ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔ ریٹائر ہونے والے افسران اور اہلکاران کو تحائف بھی دیے گئے۔

متعلقہ عنوان :