ملزمان کی شہری کو مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہونے کی اطلاع بے بنیاد، گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے،ترجمان سکھر پولیس

جمعرات 25 ستمبر 2025 19:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تھانہ سی سیکشن کی حدود پرانے سکھر میں ڈکیتی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان شہری کو مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی کرکے فرار ہوگئے یہ اطلاع بے بنیاد، گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

ایسی کوئی واردات تھانہ سی سیکشن کی حدود میں رونما نہیں ہوئی ہے، اور نہ ہی سکھر ضلع کے کسی بھی تھانے میں اس نوعیت کی کوئی رپورٹ درج ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

دراصل یہ واقعہ ضلع کے شکار پور کی حدود لکھی میں پیش آیا ہے جہاں ایک کیس سے سلسلے میں آج صبح وکیل نامی محمد علی شکار پور جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔اس خبر کو ضلع سکھر سے منسلک کرکے سوشل میڈیا پر پھیلائی جان?والی خبر جھوٹی بے بنیاد ہیں اس افواہوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

عوام سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور حقائق کی تصدیق کے بغیر انہیں آگے نہ پھیلائیں۔عوام کے جان و مال کا تحفظ سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور شہر کے تمام شاہراہوں پر پولیس کا گشت اور سیکیورٹی ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں۔