سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام بزرگ شہریوں کا عالمی دن بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام بزرگ شہریوں کا عالمی دن بھرپور طریقہ سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ دی سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن حیدرآباد (رجسٹرڈ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

صدر ڈاکٹر شاہد اختر خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس میں جنرل سیکرٹری غلام حسین غوری، سیرت شاہینہ، سینئر نائب صدر جمیل الرحمان، سیکریٹری فنانس ڈاکٹر عثمان ہارون، پبلک ریلیشن سیکریٹری ساجد شیخ، سیکریٹری انفارمیشن اقبال قائم خانی، جوائنٹ سیکرٹری طاہر خانزادہ اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم اکتوبر کو بزرگ شہریوں کا عالمی دن بھرپور انداز میں ایک جشن کے طور پر منایا جائے گا۔ اس موقع پر پریس کلب حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ایک خصوصی پروگرام منعقد ہوگا، جس میں تنظیم کے عہدیداران، ممبران، مہمان اور عوام الناس شریک ہوں گے۔ تقریب میں بزرگ شہریوں کے حقوق، مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی، جبکہ سینئر سٹیزنز آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے بزرگ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :