گ*25ستمبر 2025 سال کا تھیم ہے "تھنک ہیلتھ، تھنک فارماسسٹ ہے،ایم ایس ڈاکٹر ہادی کاکڑ

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:40

۰ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) ایم ایس سول ہسپتال کوٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے فارماسسٹ کے عالمی دن موقع پر ہسپتال کے فارماسسٹس کے ہمراہ کے کیک کاٹا۔اس موقع پر بیورو چیف ایکسپریس نیوز رضا الرحمن ، اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر محمد خیر ، چیف فارماسسٹ اعجاز شیخ ، ڈپٹی چیف فارماسسٹ وسیم بیگ ، انچارج مین فارمیسی خدایداد رخشانی ، فارماسسٹس ، ضیا الحق آغا ، رازق ، عطا محمد ، احسان اللہ ، عزیر ، ڈیڈاسٹاک انچارج سلمان انصاری ، فوکل پرسن ادریس آغا و دیگر معاونین موجود تھے۔

ہر سال 25 ستمبر کو دنیا بھر میں فارماسسٹ کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ فارماسسٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کی انمول خدمات کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔فارماسسٹ ہمارے ہیلتھ کیئر سسٹم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ نہ صرف ادویات فراہم کرتے ہیں بلکہ مریضوں کو ان کے محفوظ استعمال، مضر اثرات اور صحت کے مجموعی انتظام کے بارے میں رہنمائی بھی کرتے ہیں۔

فارماسسٹ کا عالمی دن صحت کی دیکھ بھال میں فارماسسٹ کے ضروری کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ دن ادویات کے محفوظ استعمال اور صحت مند کمیونٹیز کے لیے ان کی لگن کو تسلیم کرتا ہے۔تربیت یافتہ فارماسسٹ کے بغیر، صحت کی دیکھ بھال کے معیار، ادویات کی حفاظت، اور عوامی اعتماد کو نقصان پہنچتا ہے۔ فارماسسٹ ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں: وہ دواں کے مناسب استعمال کو یقینی بناتے ہیں، ویکسینیشن فراہم کرتے ہیں، صحت عامہ کو سپورٹ کرتے ہیں، اور قابل رسائی، سستی نگہداشت کی پیشکش کرتے ہیں