ہنجروال ،50 سال کے شخص کے قتل کا معمہ حل ،بیوی ہی قاتل نکلی

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) ہنجروال میں 50سالہ شخص کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا، بیوی ہی شوہر کی قاتل نکلی اور بیٹا بھی واردات میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمہ کا 15 سال کا بیٹا بھی باپ کو قتل کرنے کی واردات میں شامل نکلا ہے جبکہ دونوں کو تحقیقات کے بعد گرفتار کر لیا گیا ، ملزمہ نے رفیق کو گلہ دبا کر قتل کیا اور طبعی موت قرار دے کر تدفین کروا ئی، ملزمہ کا کسی سے تعلق تھا، شوہرکو شک ہوا تو قتل کی منصوبہ بندی بنائی، پولیس تفتیش میں ملزمہ ارشاد بی بی اور اسکے بیٹے مجاہد نے جرم قبول کر لیا۔

متعلقہ عنوان :