اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز شاہ اللہ دتہ کے طلباء کا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے گولڑہ رینج کا تعلیمی دورہ

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز (آئی ایم سی بی) شاہ اللہ دتہ کے طلباء نے جمعرات کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے گولڑہ رینج کا تعلیمی دورہ کیا۔ یہ دورہ ’’ہری کہانی ویک‘‘ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد طلباء میں ماحولیات سے محبت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کا شعور بیدار کرنا تھا۔

(جاری ہے)

طلباء نے پارک میں موجود جنگلی حیات، پودوں اور قدرتی ماحول کا مشاہدہ کیا اور ماہرین سے ماحولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں پودا لگانا، صفائی مہم اور ماحولیاتی کہانیوں کا سیشن شامل تھا۔ اساتذہ نے کہا کہ اس قسم کے دورے طلباء میں قدرتی ماحول سےشناسائی پیدا کرتے ہیں اور انہیں ایک ذمہ دار شہری بننے میں مدد دیتے ہیں۔