حویلیاں ڈگری کالج میں کمپیوٹر سائنس بلاک کے افتتاح کے بعد کلاسز شروع

جمعہ 26 ستمبر 2025 10:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) حویلیاں ڈگری کالج میں کمپیوٹر سائنس بلاک کے افتتاح کے بعد کلاسز کا آغاز ہو گیا ہے ۔ رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان اور رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان کی کوششوں سے بلاک کی تعمیر ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

اب کالج کے طلبہ اپنے ہی شہر حویلیاں ڈگری کالج میں کمپیوٹر سائنس کی کلاسز حاصل کر سکیں گے جس سے انہیں دوسرے شہروں یا یونیورسٹیوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ اس موقع پی ٹی آئی صدر احمد نواز خان، وقار خان جدون، سردار خالد گوہر، چیئرمین شاہ نواز خان، حسیب تنولی، چوہدری رافع، وحید تنولی، عامر خان جدون، ایوب خان، سفیر خان، طاہر نواز خان، پروفیسر صاحبان، معززین علاقہ اور پی ٹی آئی ورکرز بھی موجود تھے۔