ڈی آئی خان،منی ٹرک بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگرا، 11افراد جاں بحق

افسوسناک حادثہ درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک کا بریک فیل ہونے سے پیش آیا،پولیس

جمعہ 26 ستمبر 2025 11:30

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)ڈیرہ اسماعیل خان میں منی ٹرک کے کھائی میں گرجانے سے 11افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ درازندہ داناسر کے مقام پر منی ٹرک کا بریک فیل ہونے سے پیش آیا، بریک فیک ہونے سے منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایاکہ حادثے کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق ٹرک میں سوار افراد خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان جارہے تھے، حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :