پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیاریکارڈ،100انڈیکس 2123.12پوائنٹ بڑھ کر 161403.21پوائنٹس تک پہنچ گیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:24

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیاریکارڈ،100انڈیکس 2123.12پوائنٹ  بڑھ کر 161403.21پوائنٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو نمایاں تیزی رہی اورانڈیکس نے 1لاکھ 61ہزارپوائنٹ کی نفسیاتی حد کوپارکرلیا جوایک نیاریکارڈہے۔گزشتہ روزدن کے آغازپرمارکیٹ میں تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 2123.12پوائنٹ اضافے کے بعد161403.21پوائنٹس تک پہنچ گیا جوایک نیاریکارڈہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طورپر464کمپنیوں کے 80 کروڑ 74 لاکھ 48 ہزار 922 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 30.33ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 807.89 پوائنٹ اضافے کے بعد49466.21 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 3481.10 پوائنٹ اضافے سے 241244.02 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 13.83ارب روپے کے سودے ہوئے۔گزشتہ روزورلڈکال ٹیلی کام،حیسکول اورکے الیکٹرک کے زیادہ حصص کی خریدوفروخت ہوئی۔\932