Live Updates

روسٹن چیسی بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے

جمعہ 26 ستمبر 2025 12:10

روسٹن چیسی بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کی ..
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی)نے بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت روسٹن چیسی کو سونپ دی ۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 33 سالہ روسٹن چیسی بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 2 اکتوبر سے احمد آباد میں جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10ا کتوبر سے نئی دہلی میں شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر روسٹن چیسی ٹیم کو لیڈ کریں گے جبکہ نائب کپتان جومیل وریکن ہوں گے۔شمار جوزف کی انجری کے باعث ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر جوہان لین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں متاثر کن کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کا 15 رکنی سکواڈروسٹن چیسی (کپتان)اور جومیل وریکن (نائب کپتان ) ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں کویولن اینڈرسن،ایلک اتھنیز،جان کیمبل،تیج نرائن چندرپال،جسٹن گریوز،شائی ہوپ،ٹیون املاک،الزاری جوزف،جوہان لین،برینڈن کنگ،اینڈرسن فلپ،خاری پیئر اور جیدن سیلزشامل ہیں۔پہلا ٹیسٹ میچ 2 اکتوبر سے بھارت کے شہر احمد آباد میں شروع ہوگا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات