استور ،صوبائی حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، معاون خصوصی

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:35

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) گلگت بلتستان انڈر۔16 فٹ بال چمپئین شب لالک جان سٹیڈیم گلگت میں شروع ہوا۔چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی کے معاون خصوصی حسین شاہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صحت مندانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ نوجوانوں میں مثبت رجحانات کو فروغ مل سکے۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے چیمپئین شپ کے منتظمین کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر پہلا میچ جی بی ہریکین اور اسلام آباد سٹم کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔جی بی ہریکین کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں چار گول سے اسلام آباد سٹم کلب کو ہرا دیا۔واضح رہے کہ لالک جان سٹیڈیم میں جاری انڈر-16فٹ بال چیمپین شپ کے میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :