ٹانک،نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 11:30

ٹانک،نامعلوم افراد نے امن کمیٹی کے صدر کو گھر میں گھس کر قتل کردیا
ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں امن کمیٹی کے صد ر کو قتل کردیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک میں کوٹ خدک کے علاقے میں پیش آیا جہاں رات گئے مسلح افراد نے امن کمیٹی کے صدر کے گھر پر فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

ڈی پی او شبیر حسین شاہ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے صدر صلاح الدین جاں بحق اور ان کے بھائی زخمی ہوئے ہیں۔ڈی پی او نے بتایاکہ صلاح الدین کی لاش اور زخمی کو ہیڈکوارٹرہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔