بورے والا ،سی سی ڈی کا نام پر دھمکی دیکر بھتہ وصول کرنے والے دو کانسٹیبل گرفتار، ایک فرار

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:00

بورے والا ،سی سی ڈی کا نام  پر دھمکی دیکر بھتہ وصول کرنے والے دو کانسٹیبل ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) جعلی سی سی ڈی اہلکاروں نے مقامی تاجر کو اغواء کر لیا، تینوں ملزمان حاضر سروس پولیس کانسٹیبل ہیں ۔ اغواء کاروں نے انکاؤنٹر کا خوف دلا کر مغوی کے ورثاء سے ہزاروں روپے تاوان کی رقم وصول کی ،ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بورےوالا کے رہائشی علاقہ مرتضیٰ ٹاؤن کے رہائشی سلمان خان کو تین جعلی سی سی ڈی ملازمین نے اغواء کر لیا اور مغوی کی رہائی کے لیے ورثاء سے 5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان مغوی کو گاڑی میں بٹھا کر شہر کے مختلف علاقوں کا چکر بھی لگاتے رہے اور آئس کا نشہ بھی کرتے رہے اغواء کاروں نے مغوی کو انکاؤنٹر کرنے کا خوف دلا کر ورثاء سے ہزاروں روپے نقدی تاوان وصول کر کے مغوی سلمان خان کو برلب نہر سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ کر لیا ہے ملزمان میں کانسٹیبل رضوان، کانسٹیبل وقاص اور کانسٹیبل عمر دراز شامل ہیں ملزمان محکمہ پولیس میں حاضر سروس ملازم ہیں نامزد ملزمان میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔\378