بورے والا ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھرسے بلا کر ویرانے میں لےجا کر قتل کردیا، مقدمہ درج

جمعہ 26 ستمبر 2025 12:10

بورے والا ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھرسے بلا کر ویرانے میں  لےجا ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا تھا، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاوں 120/ ای بی میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد گھر سے بلا کر نوجوان کو ویرانے میں لے گئے اورفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم غلام مصطفیٰ کا بیٹا تھا فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقتول کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تاہم قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔