نوشہرو فیروز۔۔۔گھریلو تنازعہ پر ملزم نے بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے قتل کریا

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:00

نوشہرو فیروز۔۔۔گھریلو تنازعہ پر ملزم نے بیوی اور سسر کو فائرنگ کرکے ..
نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں عدالت سے خلع کی شنوائی کے بعد واپسی پر ملزم نے اپنی اہلیہ اور سسر پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اہلیہ کا بھائی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولین عدالت سے گھریلو کیس کی شنوائی کے بعد واپس اپنے گاؤں ہارون سولنگی جارہے تھے۔ راستے میں ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ اور سسر جاں بحق ہوگئے جبکہ سالا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کنڈیارو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مقتولین کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔\378