سیشن کورٹ لاہور،منشیات کیس میں ملزم کو 9 سال قید و جرمانے کی سزا

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم یاسر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا نے فیصلہ سنایا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم سے 1360 گرام چرس برآمد ہوئی تھی جس پر تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کیا ۔