لاہور ہائیکورٹ،ٹک ٹاکر سے زیادتی کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

جمعہ 26 ستمبر 2025 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں ملزم سلمان حیدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ظفر نے جمعے کو کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق پیش ہوئے۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت کسی گرفتاری کی ضرورت نہیں جس پر عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔