لاہور ہائیکورٹ کی ایکسپورٹ سہولت سکیم پر طریق کار وضح کرنے کے لئے ایف بی آر کو دو ہفتے کی مہلت

جمعہ 26 ستمبر 2025 14:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایکسپورٹ سہولت سکیم کے تحت گارنٹی پر سامان نہ دینے کے خلاف کیس میں ایف بی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دو ہفتوں میں طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کردی۔جسٹس خالد اسحاق نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی۔