Live Updates

خواتین یونیورسٹی ملتان کی سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف مہم کا آغاز

جمعہ 26 ستمبر 2025 15:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان نے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق خواتین یونیورسٹی ملتان نے شجاع آباد، علی پور اور جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرین کےلئے فلڈ ریلیف مہم کا آغاز کر دیا ہے ، جس میں یونیورسٹی کی اساتذہ،افسر اور طالبات نےفنڈز اکھٹا کیا ۔

ضرورت زندگی کی اشیا کو پیکنگ کے بعد متاثرین میں تقسیم کرنے کافیصلہ کیاگیا ۔ ا س سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے یونیورسٹی کے احاطے میں لگائے گئے ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اور مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات اور تیاریوں کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران، وائس چانسلر کے ساتھ رجسٹرار ڈاکٹر ملیکہ رانی اور فلڈ ریلیف ڈرائیو کی فوکل پرسن بھی موجود تھیں، جنہوں نے انہیں منصوبہ بندی، فنڈریزنگ اور اشیا کی تیاری بارے مکمل بریف کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں جو تباہ کن سیلاب کی وجہ سےمشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہماری امدادی مہم ہمدردی اور یکجہتی کی روشنی کے طور پر کام کرے گی۔ رجسٹرار ڈاکٹر ملیکہ رانی نےکہا کہ عطیہ کیمپ کو طلبا اور عملہ دونوں کی طرف سے حوصلہ افزا فیڈ بیک مل رہا ہے، جو ضروری اشیاجیسے کہ کھانے کی اشیا، کپڑے، ادویات اور پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں۔

فوکل پرسن ڈاکٹر ثمینہ اخترنے کہا کہ اب تک 200 فیملیز اور کھانے پینے کی اشیاکے تھیلے پیک کیے جا چکے ہیں،جن میں بنیادی ضروریات موجود ہیں۔ خواتین یونیورسٹی کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی اور شہریوں میں امدادی اشیا تقسیم کرےگی۔ پہلی ٹیم صبح چھ بجے علی پور کےلئے روانہ ہوئی۔ ٹیم کے لیڈر عقیل ہیں جبکہ ڈسٹری بیوشن ٹیم میں محمد ارشد میڈیا کوریج ٹیم میں انعم زہرہ اور عدنان شامل ہیں جبکہ فیکلٹی ٹیم میں ڈاکٹر رقیہ، ڈاکٹر تنزیلہ، ڈاکٹر جویریہ احمد، ڈاکٹر حنا منیر اور ڈاکٹر عظمیٰ منور ہیں۔ سکیورٹی کے فرائض عبدالسلام اور فہیم اقبال سرانجام دے رہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :