ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلوئر کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس

جمعہ 26 ستمبر 2025 18:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیرلوئر محمد بشیر خان کی زیرصدارت انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس میں ضلعی سطح پرماہ اکتوبر میں ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ این سٹاپ آفیسر نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں اور مختلف انڈیکٹرز پر فورم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے دوران 306000 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لئے کل 1465 پولیو ٹیمیں نوٹیفائی کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کے دوران جہاں ریفیوزل کیسز زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں وہاں کمیونٹی کے ساتھ آگاہی مہم چلائی جائے کیونکہ عوام کی بھرپور شمولیت اور تعاون کے بغیر کامیاب پولیو مہم ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پولیو ورکرز کو فیلڈ میں سکیورٹی کور دیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فیک فنگر مارکنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :