یونیورسٹیز ایکٹ 2022 نے جامعات کی خودمختاری متاثر کی، فیکلٹی ایسوسی ایشن

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز ایکٹ 2022 نے جامعات کی خودمختاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ وائس چانسلر نے پالیسی ساز اداروں کے فیصلوں کے برعکس اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور خالی اسامیوں پر بھرتیوں کو روکے رکھا، جو کہ اساتذہ دشمن رویہ ہے۔رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 29 ستمبر سے وائٹ پیپر جاری ہوگا، ہفتہ سیاہ منایا جائے گا اور جامعہ کے مین گیٹ سمیت پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔