تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتارکر کے لاکھوں روپے برآمد کرلئے

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)تھانہ اکوڑہ خٹک پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتارکر کے موٹر سائیکل فروختگی کے لاکھوں روپے برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسمی سید حسین ولد فقیر حسین ساکن نودیہ جہانگیرہ کی موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ پر مقدمہ 1061/2025,مسمی شیراز الحسن ولد حسن خان ساکن بڈھ بیر حال جہانگیرہ کی رپورٹ پر مقدمہ 1081/2025,مسمی حسن الماب ولد محمد احسان خان ساکن مرہٹی بانڈہ کی رپورٹ پر مقدمہ 1084/2025موٹر سائیکل چوری کے مقدمات نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیے گئی.ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے جواد خان SDPO اکوڑہ سرکل کی براہ راست نگرانی میں کاشف خان SHO تھانہ اکوڑہ،ہدایت خان SI/IO کو ٹاسک حوالہ کیا،تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے انتھک محنت سے موٹر سائیکل چور واجد ولد حکم خان ساکن پشاور تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا.دوران انٹاروگیشن ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے تینوں موٹر سائیکل چوری کا اعتراف کیا،ملزم کی نشاندھی پر موٹر سائیکل فروختگی رقم دو لاکھ روپے برآمد کیے گئے،تفتیش جاری ہے،مذید انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :