فیصل آباد، 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے کارروائی کرکے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم شہامد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ عادل گلفام نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے 8 سالہ بچی نور فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :