ان لینڈ ریونیو افسروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ

ایف بی آر کے دفاتر آج اور کل کھلے رہیں گے

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)ان لینڈ ریونیو افسروں کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔ایف بی آر نی27 اور 28 ستمبر 2025 کو دفاتر کھلے رکھنے کی ہدایت کردی ، بڑے ٹیکس دہندگان کے دفاتر عام کام کے دنوں کی طرح کھلے رہیں گے،میڈیم ٹیکس دہندگان کے دفاتربھی ہفتہ اور اتوار کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

(جاری ہے)

کارپوریٹ ٹیکس آفسز کو بھی 27 اور 28 ستمبر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ریجنل ٹیکس دفاتر بھی ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کیلئے کھلے رہیں گے۔

ایف بی آر کے مطابق فیصلہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے کیا گیا۔چھٹیاں منسوخ کرنے کا مقصد بجٹ اہداف کے حصول میں آسانی پیدا کرنا ہے۔تمام دفاتر میں انکم ٹیکس ریٹرن وصول کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ، شہری مقررہ تاریخ 30 ستمبر سے پہلے اپنے ریٹرن جمع کرائیں، اس اقدام سے ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فائلنگ میں درپیش مسائل کم ہوں گے۔