)سنگین قومی معاشی سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہم فکر قوم دوست مترقی قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ، اے این پی

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:15

3پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ درپیش سنگین قومی معاشی سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہم فکر قوم دوست مترقی قوتوں کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی متحد نہ ہوئے تو فنا ہونے میں شاید دیر لگے پشتون افغان وطن ایک بارپھر عالمی طاقتوں کے درمیان پنجہ آزمائی کا مرکز بننے جارہاہے زور آور ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے پشتونوں افغانوں کے وسائل لوٹنے کی خاطر آگ کے شعلوں کو تپش دے رہا ہے بدامنی دہشت گردی مسلط کردہ ہے تاکہ یہاں سے حق کیلئے آواز نہ اٹھ سکے اور ان کے وسائل کو ہڑپ کیا جاسکے فکر باچاخان میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر اصغر علی ترین مرکزی سیکرٹری طلبا رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عبدالباری کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عیسی خان جوگیزئی صوبائی کلچر سیکرٹری حضرت علی اچکزئی صوبائی آفس سیکرٹری عصمت داوی خدائی خدمت گار آرگنائزیشن کے صوبائی سالار اعلی سید شاجہان آغا ضلعی جنرل سیکرٹری سید وسیم آغا تحصیل صدر رحمت اللہ داوی سید عبدالباری عبدالحنان آغا عبدالباقی ودیگر نے کلی کربلا میں شمولیتی تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سید عبدالباری نے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا مقررین نے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پشین باالخصوص کلی کربلا فکر باچاخان کا گڑھ رہاہے سیاست سیاسی رویوں کے فروغ حقوق کے حصول دینے میں یہاں کے باسیوں کا کلیدی کردار رہا ہے مقررین نے کہا کہ آج ایک بارپھر پشتون وطن پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں زور آور اپنے اپنے مفادات کی تلاش میں پشتون افغان وطن کو میدان جنگ بنانے کیلئے آگ کے شعلوں کو ہوا دے رہاہے جس میں پشتون افغان خس وخاشاک کی طرح بہانے جارہاہے مقررین نے کہا کہ حالات چاہیے جتنا گھمبیر ہی کیوں نہ ہو عوامی نیشنل پارٹی اپنے عوام اور ان کے مفادات تحفظ یقینی بنائیں گی بعد ازاں عبدالباری آغا کی جانب سے رہنماں اور کارکنوں کے اعزاز میں عصرانہ دیا