سرگودھا ،پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن کاسبزی منڈی میں مشترکہ آپریشن ،قائم پختہ و عارضی تجاوزات مسمار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)سرگودھا شہر میں پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن نے اندرون شہر سبزی منڈی شیر دل مارکیٹ میں مشترکہ آپریشن کر کے عرصہ دراز سے قائم پختہ اور عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا اور کہا کہ کسی جگہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اندرون شہر سبزی منڈی شیر دل مارکیٹ کے دکانداروں نے دکانوں کی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھیں جس میں مارکیٹ کے نقشہ تبدیل کر کے راستوں اور گزرگاہوں کو بند کئے رکھا جس کی سروے رپورٹ میں نشاندہی پر کمشنر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پیرا فورس اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو کارروائی کا حکم دیا۔

جس پر پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن کے عملہ انکروچمنٹ نے مشترکہ طور پر آپریشن کر کیغیر قانونی تعمیرات، غیر منظور شدہ راستے اور دیگر رکاوٹیں مکمل طور پر ختم کر دیں اور مارکیٹ کے اندرون راستہ پر صارفین کی آمدورفت آسان ہوگئی۔اس حوالہ سے حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی جگہ غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔