ڈونلڈ ٹرمپ کی مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت، جرمنی کا خیر مقدم

ہفتہ 27 ستمبر 2025 12:34

ڈونلڈ ٹرمپ کی مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی مخالفت،  جرمنی کا ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان تبصروں کا خیرمقدم کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے ساتھ الحاق کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق جرمن وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مغربی کنارے کا الحاق بلکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادیوں کی تعمیر بھی دو ریاستی حل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔