سڈنی سے آکلینڈ جانے والا طیارہ آگ کے ممکنہ الارم پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد بحفاظت اتار لیا گیا

جمعہ 26 ستمبر 2025 19:24

سڈنی سے آکلینڈ جانے والا طیارہ آگ کے ممکنہ الارم پر ہنگامی لینڈنگ ..
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے نیوزی لینڈ کے آکلینڈ جانے والی پرواز میں اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی جب بوئنگ 737 طیارے کے پائلٹ کو کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی۔ پائلٹ نے فوری طور پر مے ڈے کال دے کر آکلینڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، طیارے میں 156 مسافر اور عملہ موجود تھا جو بحفاظت ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد محفوظ طریقے سے باہر نکل گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز کو طیارے کے پہنچنے سے قبل الرٹ کر دیا گیا تھا، اور طیارے کے اترتے ہی معمول کے مطابق ریسکیو عملہ موجود رہا۔ایئرلائن انتظامیہ نے کہا کہ پائلٹ کو بار بار فرنٹ کارگو ہولڈ میں آگ کی موجودگی کے الرٹس مل رہے تھے، جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ ضروری ہوگئی۔ تاہم ابتدائی معائنے سے معلوم ہوا کہ کارگو ہولڈ میں کوئی آگ موجود نہیں تھی اور یہ ممکنہ طور پر غلط الارم تھا۔ترجمان کے مطابق، انجینئرز طیارے کا تفصیلی معائنہ کریں گے تاکہ الارم کے اصل سبب کا تعین کیا جا سکے۔ اس دوران آکلینڈ ایئرپورٹ نے کہا کہ معمول کی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں، تاہم کچھ پروازوں کی آمد و رفت میں معمولی تاخیر کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :