جرمنی کا صدرٹرمپ کے ویسٹ بینک سے متعلق مؤقف پرخیرمقدم

جمعہ 26 ستمبر 2025 22:07

جرمنی کا صدرٹرمپ کے ویسٹ بینک سے متعلق مؤقف پرخیرمقدم
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2025ء)جرمنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کو ویسٹ بینک کو اپنے ساتھ الحاق کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جمعہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ "ویسٹ بینک کا الحاق اور وہاں یا مشرقی یروشلم میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر، دو ریاستی حل کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جرمنی ہمیشہ سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے، جس کے تحت اسرائیل اور فلسطین دونوں کو محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر رہنے کا حق حاصل ہو۔