ہم تباہی کے دہانے پر موجود ، تمام ادارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے،اعظم سواتی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:53

ہم تباہی کے دہانے پر موجود ، تمام ادارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے،اعظم ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ ملک کے تمام ادارے مکمل طور پرتباہ ہوچکے ہیں،عدالتیں حق اور انصاف کے مطابق فیصلے دیں اور ہماری لیڈرشپ کو انصاف فراہم کریں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں میرے خلاف پچیس سے تیس کیسز بنائے گئے۔

انہوں نے سوال اٹھایاکہ کیا بانی پی ٹی آئی کوئی دہشتگرد ہیں ،فیصلہ سازوں کواب سوچنا ہوگاکہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں،ہم تباہی کے دہانے پرموجود ہیں،تمام ادارے مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں،مجھ پراب تک ایک سوچارکیسز بنائے جاچکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کوتکلیف میں رکھا گیا ہے،ایسے ملک نہیں چلتے،ملک انصاف اور محبت سے چلتے ہیں۔