پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے چینی شہر شیان میں “ایمبیسڈرز کچن” کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:05

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے  چینی شہر شیان میں “ایمبیسڈرز کچن” کا ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے یورو ایشیاء اکنامک فورم 2025 کے موقع پر چین کے شہر شیان میں “ایمبیسیڈر کچن” کا افتتاح کر دیا،یہ اقدام پاکستان کے کھانوں کی روایات کو اجاگر کرنے، ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور صوبہ شانکسی کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر خلیل ہاشمی نے پاکستان اور شانکسی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے جون 2024 کے دورہ شانکسی نے دوطرفہ تعاون کو نئی وسعت دی ۔انہوں نے کہا کہ یہ کچن پاکستان کی مہمان نوازی اور ثقافتی تنوع کو قریب سے محسوس کرنے کا پلیٹ فارم ہے جہاں آم، باسمتی چاول اور گلابی نمک جیسی پاکستان کی نمایاں مصنوعات بھی پیش کی گئی ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کھانوں کو ثقافتی سفارتکاری کا ایک پل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدیم شاہراہِ ریشم کی روایات اور آج کے تبادلوں کے مابین مماثلت پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی چین کے ساتھ وسیع تر معاشی شمولیت بالخصوص زرعی شعبے، فوڈ پروسیسنگ اور تجارت میں تعاون کو بھی تقویت دیتا ہے۔