ہیلی کاپٹر میں تلخ کلامی؟ ٹرمپ کے انگلی کے اشارے پر میلانیا کا انکار میں ردعمل کیمرے میں قید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان پر ہیلی کاپٹر سے اترتے وقت کا یہ تلخ لمحہ کیمرے نے عکس بند کیا، جس سے جوڑے کے تعلقات پر سوالات کھڑے ہوگئے

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 27 ستمبر 2025 14:37

ہیلی کاپٹر میں تلخ کلامی؟ ٹرمپ کے انگلی کے اشارے پر میلانیا کا انکار ..
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2025ء ) امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی ہیلی کاپٹر میں مبینہ تلخ کلامی کا لمحہ کیمرے کی آنکھ نے عکس بند کرلیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے درمیان ہیلی کاپٹر میں مبینہ تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ کی طرف سے کیے جانے والے انگلی کے اشارے پر میلانیا کے انکار کے ردعمل کا منظر میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا جس کے باعث جوڑے کے باہمی تعلقات پر ایک بار پھر سے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان پر ہیلی کاپٹر سے اترتے وقت کا یہ تلخ لمحہ کیمرے کی آنکھ نے قید کیا، ٹرمپ نے بحث کے دوران اپنی اہلیہ کی طرف انگلی سے اشارہ کیا، جس پر میلانیا نے سر ہلا کر ان کے رویئے کو رد کیا اور ہاتھ کے اشارے سے بھی اختلاف ظاہر کیا، یہ منظر میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر میکرون کے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر خاتون اول نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا تھا،فرانسیسی صدر اس کے فوری بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا، بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر کا ہاتھ تھامنے سے بھی گریز کیا تھا، تاہم میکرون کے دفتر نے ابتدائی طور پر اس واقعے کی تردید کی لیکن بعد میں اس واقعے کوصدر اور خاتون اول کے درمیان معمول کی چھیڑ چھاڑ قرار دیتے ہوئے اسے نظر انداز کرنے کی کوشش کی، بعد میں ایک صدارتی معاون نے بھی اس واقعہ کو ایک ازدواجی چھیڑ چھاڑ قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :