
نوجوان ڈاکٹرز قوم کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل ہیں ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے کانووکیشن سے خطاب
ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:05

(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزرائے صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف، پروفیسر فرید ظفر سمیت دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خطاب میں سی پی ایس پی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کا معیار کسی بھی بین الاقوامی ادارے سے کم نہیں ہے۔ اس ادارے کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور ان کی خدمات طب کی دنیا میں ناقابل فراموش ہیں،جو اس ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے خطاب میں اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان کی تاریخی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک روشن دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان نے اپنے سے بڑے ملک کو ایسا سبق سکھایا کہ وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ پوری دنیا میں پاکستان کو بے پناہ عزت ملی اور پوری قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو حرمین شریفین کی خدمت کا جو عظیم شرف عطا کیا ہے، اس سے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دفاع میں اتنی عظیم کامیابی کے بعد اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے، ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانا ہے اور اس میں طبی شعبہ ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت طب کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں جناح میڈیکل انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جا رہا ہے، جو ملک کے میڈیکل سیکٹر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک سو ارب روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے نہ صرف صحت کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے بلکہ لاکھوں لوگوں کی جانیں بھی بچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کا شعبہ انسانی خدمت کا سب سے بڑا میدان ہے۔ اس میں کام کرنے والے ہر فرد کو نہ صرف دعائیں ملتی ہیں بلکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کانووکیشن میں دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت طبی تعلیم اور صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نوجوان ڈاکٹرز کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت فراہم کر کے ہم ملک کو صحت مند بنانا چاہتے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی پی ایس پی جیسے ادارے ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، اور ہم صوبائی سطح پر ایسے اداروں کی مدد جاری رکھیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف نے نوجوان ڈاکٹرز کو مشورہ دیا کہ طب ایک مسلسل سیکھنے کا عمل ہے، ہمیشہ نئی تحقیق اور مریضوں کی خدمت کو ترجیح دیں۔تقریب کے اختتام پر اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فارغ التحصیل ڈاکٹرز کو میڈلز، اسناد اور خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا۔فارغ التحصیل ڈاکٹرز نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کی زندگی کا یادگار لمحہ ہے، اور وہ ملک کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت:عمران خان کے وکلا اور پراسیکیوٹر کے مابین تلخ کلامی
-
پاکستان تحریک انصاف کے پشاور میں پاور شو کی تیاریاں مکمل، کارکنوں کی آمد جاری
-
کرک میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، 17 خوارج ہلاک‘ 10 زخمی
-
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام میں 102 ارب روپے سے زائد کی رقم مستحق خاندانوں کو جاری
-
صدرٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میںسرمایہ کاری کیلئے تیار ہے . شہبازشریف
-
بھارت جمہوریت کے لبادے میں سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے .پاکستان
-
خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی، سترہ طالبان جنگجو ہلاک
-
کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ، دیہات پانی میں گھر گئے، دادو میں 3بچیاں ڈوب کر جاں بحق
-
سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کی جائیں. شہبازشریف
-
دعوی نہیں کر سکتا پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے . خواجہ آصف
-
جی ایچ کیو حملہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا‘عدالت نے آخری 3 گواہان کو طلب کرلیا
-
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا چینی شہر شیان میں ایمبیسڈرز کچن کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.