
جو کچھ ہورہا ہے اتحادی اس سے لاعلم ہیں، پیپلزپارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
پاک سعودی معاہدہ خوش آئند ہے لیکن وزیردفاع اور وزیرخارجہ بیان کریں کہ خارجہ پالیسی کو کس طرف لے کر جانا ہے؟ بائی پاس کرکے سب کرنا ہے تو بے شک کریں؛ پی پی سینیٹر پلوشہ خان کی پریس کانفرنس
ساجد علی
ہفتہ 27 ستمبر 2025
14:16

(جاری ہے)
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پنجاب کو فتح نہیں کیا گیا ہے، یہ صوبہ اگر ووٹ کی بنیاد پر ایک حکومت کے پاس آسکتا ہے تو کل دوسرے کے پاس بھی جاسکتا ہے، جس طرح صوبائیت پھیلائی جا رہی ہے اور جس طرح کی زبان استعمال کی جاتی ہے وہ اتحادی کے لیے استعمال کرنا مناسب نہیں، ہم جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، قرض اتارو ملک سنوارو بھی ایک سکیم تھی، اس کا مقدر تاریخی ناکامی ٹھہرا، اس کی ناکامی کا قصہ پھر کبھی سنائیں گے۔
دوسری طرف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دنوں اسٹیبلشمنٹ کی من پسند جماعتیں پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نورا کشتی میں مصروف ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے والی یہ ہی حکومتی پارٹیاں ہیں، اپنے سیاسی مفادات کی خاطر نورا کشی کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں، پیپلز پارٹی وڈیرہ شاہی اورجاگیردارنہ ذہنیت کی پارٹی ہے اور جمہوریت کا صرف لبادہ اوڑھا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کو صرف دودھ دینے والی گائے سمجھ لیا ہے، یہ کراچی سے صرف وصول کرنا جانتی ہے کچھ دینے پر تیار نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر حکومتی پارٹیاں کراچی کے 3360 ارب روپے اے ڈی پی،اوزی ٹی، پی ایس ڈی پی کے کھا چکی ہیں،بلدیات کا ڈیولپمنٹ میں حصہ 49فیصد سے 5فیصد پرآگیا ہے، اہل کراچی کو تعلیم،روزگار،بجلی،پانی کوئی سہولت حاصل نہیں،پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم مہاجر سندھی کا منجن بیچ کراب عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے، فارم47 کی بنیاد پر ان کو عوام کے سروں پر مسلط کیا گیا ہے، خود نواز شریف اور مریم نواز کو پچاس،پچاس،ستر، ستر ہزار اضافی ووٹ دلاکر مسلط کیاگیا ہے، یہ بوسیدہ نظام جس میں بیوروکریسی،جرنیلوں،وڈیروں،جاگیرداروں،سرمایہ داروں کی اجارہ داری ہے اب نہیں چل سکتا،اب اس نظام کو بدلنے کی تحریک چلے گی،21،22،23نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا عظیم الشان ”اجتماع عام“ نظام کی تبدیلی کے لیے ایک بنیاد ثابت ہوگا۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ ، سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست کا عبوری تحریری حکم جاری
-
ایران نے تین یورپی ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا
-
ہیلی کاپٹر میں تلخ کلامی؟ ٹرمپ کے انگلی کے اشارے پر میلانیا کا انکار میں ردعمل کیمرے میں قید
-
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست خارج
-
ہم تباہی کے دہانے پر موجود ، تمام ادارے مکمل طور پر تباہ ہو چکے،اعظم سواتی
-
آئی ایم ایف کا رواں مالی پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کسی قسم کا نیا اضافہ نہ کرنے کا مطالبہ
-
جو کچھ ہورہا ہے اتحادی اس سے لاعلم ہیں، پیپلزپارٹی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
-
مسافر کے انتقال پر فلائٹ کی ہنگامی لینڈنگ‘ بچی کی طبیعت خرابی پر دوسری پرواز بھی لیٹ ہوگئی
-
ینگ گرلز بتاتی ہیں آپ ہماری رول ماڈل ہیں‘ خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا، مریم نواز
-
H-1B ویزا فیس میں ڈرامائی اضافہ: امریکی شعبہ صحت کے لیے دھچکہ
-
کیا درد کش دوا ٹائلینول یا ویکسینز صحت کے لیے مضر ہیں؟
-
چین میں آن لائن ’منفی مواد‘ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.