سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد اشرف

ہفتہ 27 ستمبر 2025 15:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف ،ڈی ای او ایلمنٹری نگہت جمیل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے سکولوں کی کارکردگی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نےاس موقع پر کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اورجہاں سیوریج یا نکاسی کے مسائل کے حل کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر کو ہدایات جاری کیں کہ سکولوں کے طلبہ کو رضاکارانہ طور پر تربیت فراہم کی جائے اور انکے نام بطور رضاکار رجسٹر کئے جائیں تاکہ کسی بھی قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں ملک وقوم کی خدمات بخوبی انجام دے سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اساتذہ کی حاضری اور کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیاجائے۔\378