Live Updates

ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن کا سیلابی علاقوں کا دورہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:21

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع چنیوٹ ڈاکٹر عطا سبحانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل چنیوٹ ڈاکٹر محمد واجد کے ہمراہ ضلع چنیوٹ کے ویٹرنری اداروں اور مویشی منڈی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے پتراکی اور متھرومہ پوسٹ فلڈ ریلیف کیمپس میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کی حاضری اور متاثرہ مویشیوں کی دیکھ بھال کو چیک کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔کسانوں نے محکمہ لائیو سٹاک کی بروقت امداد اور سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے سول ویٹرنری ڈسپنسری ہرسہ شیخ میں او پی ڈی،عملے کی موجودگی اور سہولتوں کا معائنہ کیاجبکہ مویشی منڈی چنیوٹ میں جانوروں میں لمپی سکن بیماری کے حوالے سے خصوصی توجہ کی ہدایت کی تاہم کوئی متاثرہ جانور رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیچڑ اور مکھی مار سپرے بھی کرایا گیا تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔کسانوں نے محکمہ لائیوسٹاک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں یہ سہولیات ان کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نےکہا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ترجیح سیلاب متاثرہ مویشیوں کی دیکھ بھال اور کسانوں کو بروقت سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں سیلاب زدہ علاقوں میں ویکسینیشن مہم اور پوسٹ فلڈ ریلیف سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :