پنجاب ،ون وے کی خلاف ورزیوں پر29ہزار 704شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کی روک تھام ،ون وے کی خلاف ورزیوں پرکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔رواں ماہ ون وے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں میں 197فیصد اضافہ ہوا،ون وے کی خلاف ورزیوں پر29ہزار 704شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 15ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے تھے۔

ٹریفک پولیس لاہور نے ون وے کی خلاف ورزیوں پر 10ہزار چالان کئے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز خصوصی اقدامات کریں، ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ون وے کی خلاف ورزی پر 2000 کا چالان کیا جا رہا ہے ۔ون وے کی خلاف ورزی کرمے والوں کیخلاف زیرو ٹالیرنس ہے ۔

متعلقہ عنوان :