ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں خواتین پرچی کے تین کاؤنٹر بند ہونے کا نوٹس

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں خواتین پرچی کے تین کاؤنٹر بند ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نے ایم ایس کو تمام پرچی کاونٹرز کو فعال رکھنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیوڈاکٹر فیصل مسعودٹیچنگ ہسپتال میں کمشنر جہانزیب اعوان نے اچانک چھاپہ مار کر رحمت اللعالمین بلاک اور دیگر وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کے لواحقین سے معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نے پرچی کانٹرز کو چیک کرتے ہوئے معائنہ کیا جہاں مردوں کے چاروں کانٹر پر مریضوں کے قطاروں میں کھڑے نہ ہونے اور خواتین کے پانچ کاونٹرز سے صرف دو کے فعال کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام کانٹرز کو فعال رکھا جائے۔انہوں نے او پی ڈی،کارڈیالوجی و دیگر وارڈز کے مریضوں اور ان کے لواحقین کے مسائل پر متعلقہ حکام کو فوری اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ ہسپتال میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے،ہر مریض کو بلا تفریق علاج اور دوائیاں ملنی چاہئیں۔ اسپتال میں صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :