اوکاڑہ،غیر قانونی پٹرول پمپ اور ایل پی جی شاپس کے خلاف ایکشن، 2 پٹرول پمپس سیل، 2 افراد گرفتار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول پمپ اور ایل پی جی شاپس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 2 پٹرول پمپس سیل، 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ٹیموں نے جبوکہ روڈ پر رائل فلنگ اسٹیشن اور نیو راجپوت فلنگ سٹیشن کو ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی پر سیل کر دیا اور 2 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ستگھرہ اور تیان شہید میں 2 غیر قانونی ایل پی جی شاپس کو بھی سیل کر دیا اور شاپس مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔، اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی ڈی شاپس مالکان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ تسلسل سے جاری رکھا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا دباؤ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :