پشاورمیڈیکل کالج میں سیرت نمائش کا انعقاد

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) پشاورمیڈیکل کالج کی سوسائٹی برائے لٹریچراینڈ آرٹس نے سیرت نمائش عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی، جس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اورتعلیمات کو اجاگرکیا گیا۔

(جاری ہے)

نمائش میں طلبہ کے تخلیقی ماڈلز، تاریخی مناظراورقرآنی خطاطی کو پیش کیا گیا جن میں اسلام کی تاریخ کے اہم واقعات جیسے پہلی وحی، ہجرتِ مدینہ، صلح حدیبیہ اورغزواتِ بدرواحد کو نمایاں کیا گیا تھا۔ تقریب میں پروفیسرڈاکٹرظہوراحمد سواتی ، پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمٰن ڈین پی ایم سی، پروفیسرڈاکٹرمحمد امان خان پرنسپل پی ایم سی اور عبداللطیف گنڈا پورنے شرکت کی۔