لاہور ، پوش علاقوں میں بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر فوری طور پر ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدایات جاری کر دیں

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پوش علاقوں میں بڑے ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کرتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ،ٹیم کو فوری طور پر ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ریجن بی آفتاب رحیم کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جن ٹیکس دہندگان پر 5لاکھ روپے یا اس سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ان سے ای ٹی اوز خود ملاقات کریں اور ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت دیں۔

1لاکھ یا اس سے زیادہ کے ڈیفالٹرز سے انسپکٹرز ملاقات اور فون کال کے ذریعے رابطہ کریں۔ ہر زون میں پراپرٹی یونٹس کی ریکوری اسٹیٹس کی روزانہ بنیادوں پر چیکنگ کی جائے۔اس کے علاوہ ڈیفالٹرز کو آگاہی دینے کے لیے میڈیا پر تشہیر اور موبائل میسیجز بھیجے جائیں۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :