سرگودھا،دریائے جہلم پر ڈوب کر جان بحق نوجوان کی نعش کوضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا

ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)دریائے جہلم پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق نوجوان کی نعش کو تلاش کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوڑاکلاں کے قریب دریائے جہلم پر ساتھی نوجوان کے ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب کر جانبحق لغاری کے نوجوان محمدرافع خان کی نعش کو ریسکیو آپریشن میں تلاش کر کے نکال لیا گیا۔ اور نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دی گئی۔یہاں امرقابل زکرھیکہ خوشاب میں دفعہ 144 کے تحت دریاں،نہروں تالابوں میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔