اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی،سوہان میں بڑا جعلی دودھ کا یونٹ سیل کرکے مقدمہ درج کر لیا۔فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جدید آلات سے انسپکشن کا عمل یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے موقع پر 6 ہزار لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ٹیم نے موقع سے برآمد ہونے والے تین سو کلو ملاوٹی مواد بھی تلف کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے شہر بھر میں کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ شہر میں دودھ کے نام پر ناقص اور مضر صحت پاؤڈر کی فروخت کی اجازت نہیں، شہری کسی بھی مشکوک ڈیری، ملک شاپ یا گھر میں لگے یونٹ کی ہر صورت نشاندہی کریں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ مل کر مضر صحت دودھ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :