محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے صوبہ میں37 ٹی ایم ایز ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کیلئی51 کرو ڑ 24لاکھ روپے جاری کر دیئے

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے صوبہ میں37 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ( ٹی ایم ایز) کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے مجموعی طورپر51 کروڑ90 لاکھ روپے ریلیزکردیئے۔ ا ن میں سب سے زیادہ ٹی ایم اے کوہاٹ کے لئے 8 کروڑ70 لاکھ روپے اور ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے 5 کروڑ 24 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

یہ رقم کمزور پوزیشن والے ٹی ایم ایزکو 30 ستمبر2025 تک جاری کی گئی ہے۔قبائلی اضلاع کے کسی بھی ٹی ایم اے کے لئے رقم جاری نہیں کی گئی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق کوہاٹ صوابی‘ خوازہ خیلہ سمیت پانچ ٹی ایم ایز میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے کل 16 کروڑ 10 لاکھ روپے جاری کئے گئے جن میں سب سے زیادہ کوہاٹ ٹی ایم اے کے لئے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے اور صوابی کے لئے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے اعلامیہ کے مطابق صوبے کے 32 ٹی ایم ایز کے لئے کل35کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کردیئے جوکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن واجبات کی ادائیگی کی مد میں خرچ کی جائے گی۔ٹی ایم اے ڈی آئی خان کے لئے سب سے زیادہ 5 کروڑ 24 لاکھ روپے، بنوں کے لئی3 کروڑ 36 لاکھ روپے، چارسدہ کے لئے 2 کروڑ 77 لاکھ روپے اورنوشہرہ کے لئے 2 کروڑ 49 لاکھ روپے ‘مردان اورٹانک ٹی ایم ایزکے لئے یکساں2 کروڑ روپے گرانٹ کی رقم شامل ہے جبکہ سب سے کم گرانٹ ٹی ایم اے خال (دیر)کے لئے دس لاکھ روپے ریلیز کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :