ں*رہائشی علاقے میں زیر تعمیر غلہ منڈی کے قیام بارے درخواست خارج کرنیکا فیصلہ جاری

ہفتہ 27 ستمبر 2025 19:40

غ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے لاہور ماسٹر پلان کے تحت رہائشی علاقے میں زیر تعمیر غلہ منڈی کے قیام بارے درخواست خارج کرنیکا فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جعلی این او سی کا معاملہ رٹ میں نہیں اٹھایا جاسکتا، این او سی غلط ثابت ہوا ہے، درخواست گزار کے پاس ثبوت ہے تو سول کورٹ سے رجوع کرے، لوکل گورنمنٹ پہلے ہی درخواست خارج کرچکی ہے، پٹیشنر کے پاس اپیل کا فورم موجود ہے، اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان نے مؤقف اپنایا کہ غلہ منڈی کی تعمیر کی جگہ لاہور ماسٹر پلان کا حصہ ہے، درخواست گزار نے جعلی این او سی کی بنیاد پر اتھارٹی سے اجازت حاصل کی، درخواست گزار کی لوکل گورنمنٹ سے اجازت بارے پہلے ہی درخواست خارج ہوچکی ہے، وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ منڈی کے قیام بارے منظوری کا اختیار متعلقہ اتھارٹی کا ہے، لوکل گورنمنٹ کا نہیں، لوکل گورنمنٹ کا غلہ منڈی کے قیام کے خلاف جاری نوٹس کالعدم قرار دیا جائے۔