پ*دکی، نئے تعینات ہونے والے کنٹریکٹ اساتذہ میں تقرری کے آرڈر تقسیم

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:30

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر دکی محمد نعیم خان اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دکی ڈاکٹر نصیرالدین توخئی نے نئے تعینات ہونے والے کنٹریکٹ اساتذہ میں تقرری کے آرڈر تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر دکی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے تمام نئے اساتذہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے علم اور محنت سے تعلیمی معیار بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

, انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضلع دکی میں کنٹریکٹ اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے جس سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہونے کے ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار بھی ملا ہے انہوں نیکہاکہ دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم دینا اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی رزق حلال کمانے کے ساتھ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آ فیسر ان کو ہدایت کی کہ وہ وقتا فوقتا سکولوں کے ویزٹ کیا کریں

متعلقہ عنوان :